۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
گریه

حوزه / امام محمد باقر علیه السلام نے ایک روایت میں اهل بیت علیہم السلام کے لئے اشک بہانے کی پاداش کو بیان فرمایا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، یہ روایت کتاب «الغدیر» سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال الامام الباقر علیه السلام:

ما مِنْ رَجُلٍ ذكَرَنا اَوْ ذُكِرْنا عِنْدَهُ يَخْرُجُ مِنْ عَيْنَيْهِ ماءٌ ولَوْ مِثْلَ جَناحِ الْبَعوضَةِ اِلاّ بَنَى اللّهُ لَهُ بَيْتاً فى الْجَنَّةِ وَ جَعَلَ ذلِكَ الدَّمْعَ حِجاباً بَيْنَهُ وَ بَيْنَ النّارِ

امام محمد باقر علیه السلام نے فرمایا:

کوئی ایسا شخص نہیں ہے کہ جس نے ہمارا ذکر کیا یا اس کے سامنے ہمارا تذکرہ ہوا اور ہمارے مصائب کو سن کر اس کی آنکھوں سے آنسو نکل پڑے اگرچہ وہ مکھی کے پر کے برابر ہی ہوں تو اس کے اس عمل کا اجر اس کے سوا اور کچھ نہیں کہ اللہ تعالی جنت میں اس کے لیے ایک گھر بنائے گا اور اسی آنسو کے قطرہ کو اس کے لئے آتش جہنم سے ڈھال قرار دے گا۔

الغدیر، ج ۲، ص .۲۰۲

تبصرہ ارسال

You are replying to: .